ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن میں اے ٹی ایم پاس ورڈ حاصل کرکے بینک کھاتے سے اڑائے گئے 75ہزار روپے !

گوکرن میں اے ٹی ایم پاس ورڈ حاصل کرکے بینک کھاتے سے اڑائے گئے 75ہزار روپے !

Sun, 26 Aug 2018 14:43:45    S.O. News Service

گوکرن26؍اگست(ایس او نیوز) دھوکہ سے اے ٹی ایم کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے رقم اڑائے جانے کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بینکوں کی طرف سے باقاعدہ الرٹ جاری کیے جانے کے باوجود اجنبی افراد کی طرف سے فون آنے پر لوگ اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کرنے اور دھوکہ کھانے سے باز نہیں آتے۔

تازہ معاملہ گوکرن کا ہے جہاں پردیورایا وی شیٹھ اس دھوکہ دہی کاشکار ہوا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ایک اجنبی شخص نے سنڈیکیٹ بینک منیجر کے طور پر فون کیا۔اور کہا کہ اے ٹی ایم کارڈ کی مدت میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے اے ٹی ایم کا نمبر اور پھر بعد میں ٹیلی فون پر آنے والا او ٹی پی بتانے کے لئے کہا جس پر شیٹھ نے عمل کیا۔اس کے بعد19اگست کویورایا شیٹھ کے بینک کھاتے سے 75ہزار سے زیادہ روپے اڑالیے گئے۔

دیورایا شیٹھ کی شکایت پر گوکرن پی ایس آئی سنتوش کمار نے سائبر کرائم کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: